Moawin.pk is an educational web portal which provides a comprehensive platform to Pakistani students, parents, teachers and career seekers.

 

2017 میں ہیلتھ سائنس کے حوالے سے بہترین ڈگری پروگرامز

2017 میں ہیلتھ سائنس کے حوالے سے بہترین ڈگری پروگرامز

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہیلتھ سائنس کے شعبے نے نا صرف کافی ترقی کی ہے بلکہ اس میں اور زیادہ جدیدیت اور وسعت آئی ہے۔ بیورو آف لیبر سٹیٹیسٹکس (Bureau of Labor Statistics)  اس بات کی امید کر رہی ہے کہ سال 2030ء تک یہ شعبہ مزید وسعت پائے گا اور اس میں مزید ترقی بھی ہو گی۔ وقت کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے میں نہ صرف بہت وسعت آئی ہے بلکہ اس شعبے میں کافی نئی ایجادات ہوئی ہیں۔ ریسرچ کے کام میں ترقی ہوئی ہے اور بہت سے انقلابات (Revolutions)  بھی برپا ہوئے ہیں اور مریضوں کے علاج میں کافی زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے اس بات کا بھی عندیہ دیا ہے کہ اس شعبے میں روز گار کے مواقع بڑھیں گے اور اگلے کچھ سالوں میں 3۔2 ملین روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اور ظاہری سی بات ہے کہ ترقی کی یہ شرح بہت خوش آئند ہے۔ لیکن یہاں پر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ایک بہترین تربیت یافتہ ورک فورس کیسے حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہاں ہم سال 2017ء کے حوالے سے کچھ بہترین ہیلتھ سائنسز ڈگری پروگرامز کا ذکر کریں گے۔

والڈن یونیورسٹی : بی اے ہیلتھ سٹڈیز (Walden University: BA – Health Studies)

اگر ہیلتھ سائنسز سٹڈیز کی بات کی جائے اور یہ ڈگری والڈن یونیورسٹی کی طرف سے پیش کی جا رہی ہو تو اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ یہ ڈگری پروگرام ان طلباء کے لیے بہترین ہے جو کہ ہیلتھ سائنس کے شعبے میں کیریئر بنانا چاہتے ہوں اور ڈگری پروگرام کو فوری طور پر مکمل کرنے کے بعد بہترین مواقعوں کی تلاش میں ہوں۔ اس ڈگری کو مکمل کرتے وقت اس کے آخری سمسٹر میں طلباء اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی شعبہ میں سپیشلائز کر سکتے ہیں۔ ہیلتھ سائنسز کی ڈگری اس وقت بہت زیادہ مانگ رکھتی ہے کیونکہ اس شعبے میں نا صرف مواقع وسیع ہیں بلکہ کئی طرح کے مزید شعبے بھی موجود ہیں۔ اس ڈگری کی تکمیل کے بعد کوئی بھی پرائیویٹ پریکٹس شروع کر سکتا ہے۔ اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت بھی حاصل کر سکتا ہے۔ جب آپ یہ ڈگری کریں تو بہترین کاکردگی دکھائیں کیونکہ اس شعبہ میں مقابلہ کا رحجان کافی زیادہ ہے۔

یونیورسٹی آف ویسٹ فلوریڈا۔ بی ایس ہیلتھ سائنس (University of West Florida. BS – Health Science)

یونیورسٹی آف ویسٹ فلوریڈا بیچلر آف سائنس ان ہیلتھ سائنسز میں ڈگری آفر کرتی ہے۔ یہ ڈگری پروگرام 120 کریڈٹ آورز پر مشتمل ہے۔ جن میں 48 کریڈٹ آورز اہم ہیں۔ یہ ڈگری پروگرام ایسے طلباء کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جوکہ پہلے سے ایسوسیٹ ڈگری کے حامل ہوتے ہیں۔ اور مزید تعلیم کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ اس ڈگری پروگرام میں کچھ کلاسیں موجود ہیلتھ سائنسز کے حوالے سے موجودہ ایشوز کے حوالے سے ہیں جن میں یو ایس ہیلتھ کیئر کو سمجھنا، الیکٹرونک کلینک ریکارڈ سسٹم کو سمجھنا، اور ہیلتھ سائنسز سیمینار وغیرہ ہیں۔ اس پروگرام میں موجودہ ٹاپکس جن میں ہیلتھ انفارمیٹکس، ہیلتھ انفارمیشن سسٹم، بھی شامل ہیں۔ بحیثیت طالب علم آپ کو ان تمام تر کورسز کو مکمل کرنا ہے۔ یا کمبینیشن میں الائیڈ ہیلتھ، ہیلتھ کیئر ایڈمینسٹریشن، ہیلتھ کیئر پروفیشنل اور پبلک ہیلتھ کے کورسز کو مکمل کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کا اکیڈمک ریکارڈ تسلی بخش ہو۔

کولوریڈو ٹیکنیکل یونیورسٹی: بی ایس ہیلتھ کیئر مینیجمنٹ (Colorado Technical University. BS – Healthcare Management)

کولوریڈو ٹیکنیکل یونیورسٹی اپنے میڈیکل ڈگری پروگرام بیچلر آف سائنس ان ہیلتھ کیئر مینیجمنٹ کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس ڈگری پروگرام کے کل 180 کریڈٹ آورز ہیں۔ ان کریڈٹ آورز میں 58 کریڈٹ آورز اہم ہیں۔ اس ڈگری پروگرام میں طالب علم نے کوالٹی مینیجمنٹ، ہیلتھ کیئر مینیجمنٹ اینڈ سٹیٹیسٹکس، اور ریسرچ ورک کو پڑھنا ہے۔ اور اس کے علاوہ فسکل مینیجمنٹ ان ہیلتھ کیئر سروس، اکنامکس آف ہیلتھ کیئر، گلوبل ہیلتھ سسٹم، سپریڈشیٹ ایپلیکیشن، آرگنائزیشن بیہویر پرنسپلز، اور کئی دوسرے مضامین کو مکمل کرنا ہوتا ہے۔ اس ڈگری پروگرام کا مقصد مستقبل کے لیے طالب علم کو ہیلتھ کیئر پروفیشنل کے طور پر تیار کرنا مقصود ہے۔ اس پروگرام کو شروع کرنے کے لیے ایک انٹری ٹسٹ بھی پاس کرنا ضروری ہوتا ہے۔ فائنل سمسٹر میں طالب علم ہیلتھ کیئر انفارمیٹکس میں مہارت حاصل کرتا ہے۔ اس ڈگری کو مکمل کرنے کے بعد ایڈمینسٹریٹو کے شعبے میں روز گار کے مواقع ہیں یا امیدوار کوئی بھی دوسرا شعبہ اپنا سکتا ہے۔



Excerpt

an information regarding health science management, university that are offering such degree programs and career opportunities in this field.

Tags

Fitness , Health , Healthcare


Comments




Write for us - www.moawin.pk

© Moawin, All rights reserved
Design & Developed by: Mark1technologies