Moawin.pk is an educational web portal which provides a comprehensive platform to Pakistani students, parents, teachers and career seekers.

 

کردار اور شخصیت

کردار اور شخصیت

کسی فرد کا کردار اور شخصیت کیا ہیں۔ کردار فرد کی تعلیم و تربیت سے تعبیر ہے اور شخصیت اس کی جب بنتی ہے جب وہ پڑھ لکھ کر باشعور ہوتا ہے اور معاشرے میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ تقریبا انیسویں صدی کے آخر تک کردار اور اور شخصیت دونوں الفاظ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں اور جہاں تک ہمیں علم ہے کہ دونوں ہی زبانوں میں اس کا مطلب ایک ہی تھا۔ جبکہ کردار اور شخصیت دونوں ایک ہی تصور کے دو نام تھے۔ کردار ایک اخلاقی تصور ہے جس کا مطلب ہی یہ ہے کہ جب ایک فرد پڑھ لکھ کر باشعور ہوتا ہے اور وہ مختلف اخلاقی اطوار کو سیکھ لیتا ہے اس کا لوگوں سے ملنا جلنا، بات چیت کرنے کا طریقہ، مختلف معاملات میں لوگوں سے ملنا ملانا اس کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ کردار کا تعلق کسی بھی فرد کے خیر و شر، سچ اور جھوٹ، اور اچھائی یا برائی کے زمرے میں آتا ہے۔

فرد کی شخصیت کا تاثر اس کی اخلاقیات اور اقدار کے نقطہ نظر سے قائم ہوتا ہے۔ جو شخص اخلاقی اعتبار سے صحیح نہیں ہوتا یعنی جو جھگڑالو ہو، لوگوں سے صحیح طریقےسے بات چیت نہ کرتا ہو یا لوگوں سے ملنے سے اجتناب برتتا ہو۔ اس کا یہ عمل اخلاقی پہلوؤں کی نفی کرتا ہے۔ اور اس کے اس منفی اخلاقی پہلو کی وجہ سے معاشرے میں ناپسندیدگی کی نطر سے دیکھا جاتا ہو۔ ایسے فرد یا افراد کے متعلق اکثر یہ تاثر قائم ہو جاتا ہے کہ فلاں فرد اچھے کردار کا حامل نہیں ہے یا یہ کہ اس کا کردار "ڈھیلا" ہے۔ یعنی کہ معاشرے میں کردار کی کسوٹی اخلاقیات اور خیر و شر کے پیمانے سے ناپی جاتی ہے۔ یوں تو اس سلسلے میں یہ بھی جاننا ضروری ہوتا ہے کہ بذات خود سماجی اقدار بھی زماں و مکاں، مذہب اور ملت، سماج اور گروہوں کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے اور بدلتی بھی رہتی ہے۔

یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ کردار کا حوالہ کم و بیش ہمیشہ اچھے برے قابل اعتراض اور قابل ستائش قابل نفرت اور قابل عزت اور مستحسن عوامل اور صفات کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ آج کے دور میں طاقت بحثیت خود ایک قدر مستحکم سمجھی جا چکی ہے۔ کردار کا حوالہ مضبوط اور کمزور کی صفت کے ذریعے سے بھی دیا جاتا ہے۔ اگر کوئی اچھے کردار کا حامل ہے وہ معاشرے میں لوگوں سے عزت سے ملتا ہے وہ دوسروں کی عزت کرتا ہے اور دوسرے بھی اسے عزت دیتے ہیں اور فرد ایک اچھی شخصیت کا حامل ہے تو یہ اس کی شخصیت اور کردار کی مضبوطی ہے۔ ہم میں سے کوئی بھی اچھے کردار اور شخصیت کا حامل ہو گا اور معاشرے میں دوسروں کی مدد کرے گا تو یقینا ہر کوئی اس کی شخصیت اور کردار کی مثبت پہلوؤں کو سامنے رکھ کر اس کی قدر اور عزت کرے گا۔

مختصرا یہ کہ کردار شخصیت کا وہ پہلو ہے جس کو اخلاق کی کسوٹی پر پرکھا جاتا ہے۔ اقدار کے آئینے میں دیکھا جاتا ہے۔ خیر و شر کے مطلق تصورات کے تحت اس کی تعبیر کی جاتی ہے یا اسے پسندیدہ و مذموم کے تصورات کی روشنی میں پرکھا جاتا ہے۔



Tags

Character


Comments




Write for us - www.moawin.pk

© Moawin, All rights reserved
Design & Developed by: Mark1technologies