Moawin.pk is an educational web portal which provides a comprehensive platform to Pakistani students, parents, teachers and career seekers.

 

کراچی یونیورسٹی شام کو تعلیمی پروگرامز شروع کرے گی

کراچی یونیورسٹی شام کو تعلیمی پروگرامز شروع کرے گی

حال ہی میں کراچی یونیورسٹی نے داخلوں کا اعلان کیا ہے۔ کراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر خالد نے شام کے اوقات میں ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا اعلان کیا ہے اور یہ داخلے سال 2017 اور 2018 کے لیے دیے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی ماسٹر ڈگری کے جن شعبوں میں داخلہ دے رہی ہیں ان میں ایڈمینیسٹریٹو سائنس، زراعت، اور ایگری بزنس، اپلائیڈ میتھس میٹکس، اپلائیڈ فزکس، اپلائیں سٹیٹسٹکس، سپیشل ایجوکیشن میں بی ایڈ پروگرام، اور ٹیچر ٹریننگ ڈگری پروگرام، بوٹونی، کیمسٹری، کامرس (جنرل اور انشورنس) کرمنالوجی، اکنامکس، اکنامکس اینڈ فائنانس، تعلیم، انگلش، انگش لٹریچر اور لینگویج، ماحولیات، صحت، فزیکل ایجوکیشن اور سپورٹس سائنس، ہیومن ریسورس مینیجمنٹ، انڈسٹریل اینڈ بزنس میتھ،س، انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامک لرننگ، فارماکالوجی، فارماسوٹیکل، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، ماس کمیونیکیشن، مائیکروبایولوجی، پٹرولیم ٹیکنالوجی، فزکس (سپیشلائز ان الیکٹرونکس، کمیونیکیشن) سائیکالوجی، پاپولیشن سائنس، پالیٹیکل سائنس، پبلک پالیسی، قران و سنت، ریموٹ سینسنگ اینڈ جیوگرافکل انفارمیشن سسٹم، سوشولوجی، سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ مینیجمنٹ، اینڈ جینڈر سٹڈیز شامل ہیں۔

ان تمام تر ڈگری پروگرامز کے علاوہ کراچی یونیورسٹی ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام بھی آفر کر رہی ہے جو کہ اپلائیڈ جینیٹکس کے حوالے سے ہے۔ اس کے علاوہ ڈپلومہ پروگرامز میں کمپیوٹر اور انفارمیشن سائنس، کونٹیمپوریری عریبک، انویسٹیگیٹو سائیکالوجی، فارسی، پیٹرولیم ٹیکنالوجی، کرمنالوجی، ماحولیات، انکلوسیو ایجوکیشن، انڈسٹریل اینڈ آرگنائزیشنل سائیکالوجی، فنکلشنل اریبک، قرآن عریبک لینگویج، سپورٹس ایڈمینسٹریشن، اور مینیجمنٹ، اسسیسمنٹ، کونسلنگ اور فزیو تھراپی اور اردو زبان غیر ملکیوں کے لیے شامل ہیں۔  دو ہزآر طلباء نے کراچی یونیورسٹی کے انٹری امتحانات میں شرکت کی ہے۔

اس کے علاوہ ایک سالہ ڈپلومہ کورس بھی کراچی یونیورسٹی آفر کر رہی ہے جو کہ ماسٹر ڈگری کی تعلیم تک جائے گا ان کورسز میں آڈیولوجی، سپیچ پیتھالوجی، اکنامکس اینڈ فائنانس، ہیومن ریسورس مینیجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن، پبلک پالیسی، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ پبلک پالیسی، سپیشل ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن اور سپلائی چین مینجیمنٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی یونیورسٹی بزنس سکول نے بھی سپیشلائزڈ ڈگری پروگرامز کا اعلان کیا ہے۔ جو کہ اس سال اور اگلے سال کے لیے پیش کیے جا رہا ہیں۔ ان ڈگری پروگرامز میں ماسٹر ان بزنس ایڈمینسٹریشن کا ڈيڑھ سالہ پروگرام اور دو سالہ پروگرام سر فہرست ہیں۔ اور یہ ڈگری پروگرام مارکیٹنگ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، فائنانس اور انویسٹمنٹ، اسلامک بینکنگ، سپلائی چین مینیجمنٹ، پراجیکٹ مینیجمنٹ اور انڈسٹریل مینیجمنٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ ان تمام تر ڈگری پروگرامز کے حوالے سے کلاسز زيادہ تر ہفتے کے آخر میں ہوں گی۔ یونیورسٹی کے مطابق طلباء جو کہ داخلے کے خواہش مند ہیں وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کر کے 12 جولائی تک یونیورسٹی کے ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کو درخواست فارم جمع کر وا سکتے ہیں۔ اور اپنی فین یو بی ایل بنک کی کسی بھی شاخ میں جمع کر وا سکتے ہیں۔ جتنے بھی ماسٹر پروگرام ان بزنس ایڈمینسٹریشن پیش کیے جا رہے ہیں وہ تمام کے تمام ڈگری پروگرام ماسٹر آف سائنس کی کوالیفیکشن کے برابر تصور ہوں گے۔ اس حوالے سے رحجان ٹسٹ اتوار 23 جولائی کو منعقد کیا جائے گا جو کہ کراچی یونیورسٹی کے بزنس سکول میں منعقد ہو گا۔



Tags

Education , University


Comments




Write for us - www.moawin.pk

© Moawin, All rights reserved
Design & Developed by: Mark1technologies