Moawin.pk is an educational web portal which provides a comprehensive platform to Pakistani students, parents, teachers and career seekers.

 

چھوٹے کاروبار جو زندگی میں بدلاؤ لا سکتے ہیں

چھوٹے کاروبار جو زندگی میں بدلاؤ لا سکتے ہیں

آج کا دور ایک نفسا نفسی کا دور ہے۔ ہر شخص فکر معاش میں پریشان ہے۔ لوگ زیادہ تر ملازمت پیشہ ہوتے ہیں لیکن آج کل ملازمت پیشہ افراد کو محدود آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ ایسے میں ہر کوئی آمدنی کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے اور چھوٹا سا کاروبار کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ یہاں ہم کچھ ایسے چھوٹے کاروباروں کے حوالے سے بات کریں گے جن کو شروع کرنے کے لیے مناسب سرمائے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

گھر پر جم کلب: ورزش تو ہر کوئی کرتا ہے۔ اور بعض لوگوں کو جم کرنے کا بھی شوق ہوتا ہے تاکہ جسمانی طور پر فٹ رہ سکیں۔ آپ اپنے گھر میں ایک چھوٹا سا جم کلب کھول سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو اپنے گھر میں ایک مناسب سائز کے کمرے کی ضرورت پڑے گی جہاں آپ ورزش کے کچھ مناسب آلات کو لگا سکیں اور اس کے بعد اپنے کاروبار کو مارکیٹ کریں اور اپنے دوست احباب اور دوسرے مقامی لوگوں کو مناسب معاوضے پر اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی  پیشکش کریں۔

گیسٹ ہاؤس: اگر آپ کسی ایسی جگہ رہتےہیں جہاں سے کمرشل ایریا اور مارکیٹس قریب واقع ہیں اور آپ کا گھر بھی تھوڑا بڑا ہے تو آپ گھر کے کچھ کمرے جن کا راستہ الگ سے ہو کو گیسٹ روم میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ آنے والے لوگوں کو آپ صبح کا ناشتہ اور رات کا کھانا بھی مناسب معاوضہ پر پیش کر سکتے ہیں۔ اس طرح نہ صرف گھر کے چند کمروں کو گیسٹ ہاؤس میں بدل کر آپ اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ گیسٹ ہاؤس میں آ کر رہنے والے لوگوں کو ٹی وی اور انٹرنیٹ کی سہولت دے کر مزید مناسب آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

بیکری کی اشیاء: کیا آپ اپنی کم آمدنی سے پریشان ہیں اور اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔ تو اس کا ایک بہت ہی زبردست حل بیکری کی اشیاء بنا کر دکانوں پر پہنچانا یا آس پاس محلے میں اس سروس کا آغاز کریں۔ آج کل سموسے، کیک، ڈبل روٹی وغیرہ تیار کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ اور یہ تمام کام کرنا ایک طرح سے فن بھی ہے۔ اور لوگ تو ایسے کام کر کے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان تمام تر کاموں کو سیکھنے کے لیے آج کل یو ٹیوب پر ہر طرح کی ویڈیوز موجود ہیں۔ اور کئی تعلیمی ادارے بھی اس طرح کے چھوٹے کورسز کرواتے ہیں۔ بیکری کی اشیا خود تیار کریں ان کو دکانوں پر فروخت کریں یا اپنے محلے میں اس سروس کا باقاعدہ آغاز کریں اور مناسب طریقے سے اپنی آمندنی میں اضافہ کریں۔

ڈرائیونگ ٹیچر: اگر آپ کئی سالوں سے ڈرائیونگ کر رہے ہیں اور کسی اور کو بھی ڈرائیونگ سکھا سکتے ہیں تو یہ بھی کوئی چھوٹا کاروبار کرنے کی طرف پہلی سیڑھی ہے۔ اس مقصد کے لیے اگر آپ کے پاس گاڑی موجود ہے تو وہی استعمال کریں یا پھر کوئی مناسب قیمت کی گاڑی لیں اور اس پر لرنر کا سٹکر لگا دیں اور اخبار میں ایک چھوٹا سا اشتہار چھپوا دیں اور بطور ڈرائیونگ ٹیچر کے کام کریں۔ اس کی شروعات اپنے محلے سے کریں اور مناسب معاوضے پر لوگوں کو ڈرائیونگ سیکھائیں اور اپنی آمدنی میں اضافہ کریں۔

ویب سائٹ ڈیزائن: یہ ایک ایسا کام ہے جس کے لیے آپ کو کسی بھی قسم کی انویسٹمنٹ درکار نہیں ہے بس ایک کمپیوٹر خرید لیں اور گھر بیٹھے کام کریں۔ آج کل بہت سی فری لانسگ سائٹس موجود ہیں جہاں سے چھوٹے ویب ڈیزائن کے پراجیکٹس مل جاتے ہیں اور انکم بھی ڈالر میں ملتی ہے۔ اس کے علاوہ آن لائن اپنی سروس کے لیے ایڈ لگائیں۔ اگر آپ اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں اور بہترین سروس مہیا کر سکتے ہیں تو اس کام کے ذریعے آپ ہر مہینے بہت معقول رقم کما سکتے ہیں۔



Tags

Business


Comments




Write for us - www.moawin.pk

© Moawin, All rights reserved
Design & Developed by: Mark1technologies