Moawin.pk is an educational web portal which provides a comprehensive platform to Pakistani students, parents, teachers and career seekers.

 

طلباء کی کامیابی اچھے فیکلٹی تعلقات اور قابل بھروسہ لیڈرشپ پر منحصر ہے

طلباء کی کامیابی اچھے فیکلٹی تعلقات اور قابل بھروسہ لیڈرشپ پر منحصر ہے

زیادہ تر تعلیمی ماہرین اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ ریسرچ کی تعلیم کے شعبے میں کیا اہمیت ہے۔ رہنما اور تعلیمی ماہرین کا تعلیم کے میدان میں طلباء کی کامیابی میں بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ وقت نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ اگر کوئی طالب علم ذہین ہو اور اس کا ٹیچر بھی اس کی صحیح راستے پر جب رہنمائی کرتا ہے تو کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔ زیادہ تر تعلیمی ماہرین اور رہنما اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں کہ سکول میں دوستانہ تعلیمی ماحول موجود ہو تو یہ بات طلباء کو اپنے اساتذہ سے بہت قریب لے آتی ہے۔ رہنماؤں اور اساتذہ کو یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جب تبدیلی رونما ہوتی ہے تو مثبت رویے کس طرح حالات کو بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ لیکن ترقی بھی اتنی ہی تیز رفتاری سے ہوتی ہے اور اپنی جڑیں مضبوط بنا لیتی ہے جب رہنما قابل بھروسہ ہوتے ہیں اور ان کے طلباء ان پر پوری قوت سے بھروسہ کرتے ہیں۔ کیونکہ مقولہ ہے کہ بھروسہ قائم کرنا جتنا زیادہ مشکل ہوتا ہے اس کا ختم ہو جانا اتنا ہی آسان ہوتا ہے۔

پرانے نصاب تعلیم کے ساتھ سکول اور کالجز زیادہ عرصے تک معیاری تعلیم نہیں دے سکتے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ تعلیم کے معیار میں تبدیلی لائی جائے، جدید نصاب رائج کیا جائے، تعلیم کے شعبہ میں سرمایا کاری کی جائے اور ایسے طریقہ کار رائج کیا جائے جس کی بدولت طلباء کو نہ صرف معیاری تعلیم مل سکے بلکہ معیاری ریسرچ ورک کی سہولت بھی حاصل ہو جائے۔ نصاب، بنیادی ڈھانچہ، طریقہ کار، ٹارگٹ یا مقاصد اور معاشی وسائل یہ وہ پانچ بنیادی چیزیں ہیں کہ جن کے بغیر تعلیمی شعبہ میں ترقی ہونا ناممکن نہ سہی لیکن آسان نہیں ہے۔ اس بات کا فیصلہ کرنا کہ تبدیلی کس طرح سے لے کر آنی ہے اوراس تبدیلی کو مؤثر بنانے کے لیے بغیر کوئی سمجھوتا کیے بغیر نافذ العمل کرنا ہی اصل بات ہے جس کے لیے ہمارے رہنماؤں اور اساتذہ میں قابلیت کا ہونا ضروری ہے۔

بھروسہ کو قائم کرنا یا جیتنا کوئی ایسی بات نہیں ہے جو کہ لازمی طور پر ہمارے تعلیمی رہنماؤں اور اساتذہ نے کرنی ہے بلکہ یہ سب باتیں وقت کے ساتھ ساتھ ہوتی ہیں۔ کیونکہ ایک ظاہر سی بات ہے جب تک استاد اور طالب علم کے درمیان بھروسہ کا رشتہ قائم نہیں ہو گا استاد اور تعلیمی رہنما جب تک طالب علم کی صحیح رہنمائی نہیں کرے گا اس وقت تک ایک طالب علم کا رشتہ اپنے استاد کے ساتھ قائم نہیں ہو سکتا۔ لیکن ایک تعلیمی رہنما کی زندگی میں ہر روز ایسے کئی لوگ آتے ہیں جو کہ اپنے فیصلے خود سے کر رہے ہوتے ہیں یا پھر اپنے فیصلوں کے لیے رہنماؤں سے مدد کی امید رکھتے ہیں چاہے وہ ان کے لیے قابل بھروسہ ہے یا نہیں۔ یہ رد عمل بہت اہمیت رکھتا ہے کہ ایک رہنما لوگوں کی مدد کس انداز میں کرتا ہے۔

ایک تعلیمی رہنما یا استاد میں 13 قسم کی صفات موجود ہوتی ہیں۔ پہلی بات کہ وہ صاف گو ہوتا ہے اور سیدھی بات کرتا ہے۔ وہ دوسروں کی عزت کرتا ہے۔ وہ صاف گو ہوتا ہے اور بہترین طریقے سے کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ وہ صحیح اور غلط بات میں فرق کرنا جانتا ہے۔ وہ اپنے طلباء کے ساتھ مخلص ہوتا ہے۔ وہ نتائج دینے پر یقین رکھتا ہے۔ وہ ہمیشہ بہتر انداز میں آگے کو چلتا ہے۔ وہ حقائق کو تسلیم کرتا ہے۔ وہ امیدوں کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ عملی احتساب پر یقین رکھتا ہے۔ وہ ہر کو بولنے کا موقع دیتا ہے اور اگلے کی بات کو سنتا ہے۔ وہ وعدوں کو پورا کرنا پر یقین رکھتا ہے اور دوسروں پر اپنا بھروسہ نہ صرف قائم رکھتا ہے بلکہ یہ کوشش کرتا ہے کہ دوسرے جو بھروسہ اس پر کر رہے ہیں وہ نہ ٹوٹے۔

ایک اچھے استاد اور لیڈر کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ تمام تر طلباء کو برابر کی فوقیت دے۔ ان کو ساتھ لے کر چلے۔ تاکہ وہ طلباء بھی جو کسی وجہ سے پڑھائی میں کمزور ہیں ان کو بھی فائدہ ہو سکے۔ جب تک ایک استاد اپنے طلباء کا بھروسہ نہیں جیت لے گا اس وقت تک اس کے طلباء کامیابی کی سیڑھیاں نہیں طے کر سکتے۔ لہذا اس بات میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ طلباء اور استاتذہ میں ایک اٹوٹ رشتہ ہے اور یہ رشتہ بھروسے، احترام اور علم کا ہے جس میں اگر کوئی بھی روکاوٹ آتی ہے تو طلباء کی کامیابی مشکل میں پڑ سکتی ہے کیونکہ وہ تعلیم کے دوران اپنے اساتذہ کے تجربات اور علم کے محتاج ہیں۔



Excerpt

write has written a beautiful article about Student Achievement Depends Upon Faculty Relationships and Trusted Leaders. write has proved that without good relationship between student and their teachers once cannot get his objectives successfully.

Tags

Education , Training


Comments




Write for us - www.moawin.pk

© Moawin, All rights reserved
Design & Developed by: Mark1technologies