Moawin.pk is an educational web portal which provides a comprehensive platform to Pakistani students, parents, teachers and career seekers.

 

طلباء آن لائن رائٹنگ کا کام کیسے حاصل کر سکتے ہیں

طلباء آن لائن رائٹنگ کا کام کیسے حاصل کر سکتے ہیں

پچھلے کچھ سالوں سے آن لائن کام کرنے کا رحجان کافی فروغ پا چکا ہے۔ کالج اور یونیورسٹی کے طلباء آن لائن مختلف قسم کی جابز کرتے ہیں۔ اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ ایک کامیاب فری لانسر بن سکیں۔ وہ دن رات مختلف آن لائن سائٹس پر کام کرتے ہیں اور مختلف پراجیکٹس اور جابز تلاش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ فری لانس رائٹنگ جابز بھی تلاش کرتے ہیں جن میں پروف ریڈنگ، کونٹینٹ رائٹنگ، بلاگز، اور ڈیجیٹل فوٹوگرافی اور ان کو ایڈٹ کرنے تک کے کام شامل ہو سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ ایک وسیع جگہ ہے جہاں مختلف قسم کی جابز تھوڑی محنت کر کے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ یہاں ہم کچھ ٹپس دے رہے ہیں کہ جس کی مدد سے طلباء آن لائن رائٹنگ جابز حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسرے رائٹرز کے ساتھ رابطہ کریں

اگر آپ آن لائن رائٹنگ کا کام کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے دوسرے رائٹرز کے ساتھ رابطہ کریں۔ ایڈیٹرز اور رائٹرز کے ساتھ تعلق قائم کریں جو کہ پیشہ وارانہ طریقے سے کام کرتے ہیں اور اپنے کام میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نیٹ ورکس ایونٹس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر آپ فیس بک پر مختلف ایسے گروپس جوائن کر سکتے ہیں جو کہ رائٹنگ کے شعبے سے متعلق ہوں اور اس کے علاوہ ٹوئٹر اور لنکنڈ ان جیسی سماجی ویب سائٹ پر بھی مختلف پیشہ وارانہ اور تجربہ کار رائٹرز اور ایڈیٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان سائٹس پر آپ کو نئے اور پرانے دونوں رائٹرز مل سکتے ہیں۔

اپنے آپ کو مارکیٹ کریں

اس بات میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ جب تک آپ اپنے آپ کو مارکیٹ نہیں کریں گے اس وقت تک ایک صحیح جاب حاصل کرنا کافی مشکل کام ہے۔ جب آپ امپلائر کو اس بات پر قائل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے کہ آپ ایک اچھے لکھاری ہیں تو آپ کی مارکیٹ بننی شروع ہو جائے گی اور آپ کو بہتر سے بہتر کام ملے گا۔ اس کے علاوہ آپ اپنے آپ کو مختلف فری لانس سائٹس جیسا کہ ای لانس، اپ ورک، اور فیور جیسی سائٹس پر بھی لانچ کر کے رائٹنگ پراجیکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ منفرد قسم کے آرٹیکل لکھ سکتے ہیں اور لوگوں کو اپنے بلاگز پڑھنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

بلاگ اور ویب سائٹ بنائیں

آج کل ویب سائٹس اور بلاگس بنانا کوئی مشکل کام نہیں ہے اور بلاگس بنانے کے لیے اور ویب سائٹس بنانے کے لیے کئی ٹولز آن لائن دستیاب ہوتے ہیں۔ اور اس پر کوئی بہت زیادہ خرچ بھی نہیں ہوتا ہے۔ اگر آپ سیلف ہوسٹنگ کا انتخاب کرتے ہیں تو اس میں بھی بالکل کوئی خرچہ نہیں ہوتا۔ اس وقت بہت سے ڈومین اور ہوسٹنگ کمپنیاں موجود ہیں جو کہ فری ہونسٹنگ آفر کرتی ہیں۔ اگر آپ مہنگی ہوسٹنگ نہیں خرید سکتے اور ڈومین نہیں لے سکتے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مختلف سائٹس موجود ہیں جہاں فری اکاؤنٹ بنا لینے کے بعد آپ فری ڈومین اور ہوسٹنگ حاصل کر کے اپنا بلاگ اور ویب سائٹ کو چلا سکتے ہیں۔ اور ان سائٹس کے ذریعے آپ اپنے رائٹنگ کے کام کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ گوگل پر اکاؤںٹ اگر آپ کا ہے تو آپ با آسانی بلاگ بنا کر کچھ عرصے میں ایڈسن اکاؤنٹ کو گوگل سے منظور کروا کر پیسے کما سکتے ہیں۔



Tags

Job , Online Jobs


Comments




Write for us - www.moawin.pk

© Moawin, All rights reserved
Design & Developed by: Mark1technologies