Moawin.pk is an educational web portal which provides a comprehensive platform to Pakistani students, parents, teachers and career seekers.

 

سکالر شپس کی درخواست دیتے وقت کون سی غلطیوں کے حوالے سے احتیاط ضروری ہے

سکالر شپس کی درخواست دیتے وقت کون سی غلطیوں کے حوالے سے احتیاط ضروری ہے

معیاری اور اچھی تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ لیکن بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی فرد اگر ذہین ہے لیکن اس کے معاشی حالات ایسے نہیں ہیں کہ وہ اپنے تعلیمی اخراجات کو پورا کر سکے۔ ایسے میں کئی تعلیمی ادارے جن کو حکومت سے گرانٹ ملتی ہے وہ مستحق طلباء کو سکالر شپس کی سہولت دیتے ہیں تاکہ وہ کسی بھی مشکل کے بغیر اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں۔ لہذا جب بات سکالر شپس کی آتی ہے تو طلباء کے ذہن میں بہت سے سوالات اٹھتے ہیں۔ بعض طلباء کا یہ خیال ہوتا ہے کہ سکالر شپس حاصل کر لینا بہت آسان سی بات ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔ اگر آپ نے سکالر شپ حاصل کرنی ہے تو اس کے لیے بہت سی شرائط و ضوابط کو پورا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ لہذا سکالر شپ کی درخواست کو مکمل کرتے وقت یہ دھیان رکھنا ضروری ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی غلطی نہ ہو تاکہ آپ اپنے مقصد کو حاصل کر سکیں۔

سکالر شپ کے حوالے سے آسان سوالات کے جوابات دینے میں ناکامی

جب بھی طالب علم سکالر شپ کی درخواست کو مکمل کرتے ہیں تو وہاں بہت سے ضروری سوالات پوچھے گئے ہوتے ہیں۔ بعض اوقات ایسا ہو جاتا ہے کہ درخواست فارم کو پر کرتے ہوقت طلباء بعض آسان سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہتے ہیں۔ لہذا سوالات کے جوابات دیتے وقت بحیثیت طالب علم آپ کو پوری توجہ سے تمام سوالات کے جوابات دینے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ درخواست دیتے وقت تمام تر سوالات کو بہترین طریقے سے جواب دیں۔ اگر آپ ایک سے زائد سکالر شپس کے لیے درخواست دے رہے ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے تو آپ نے تمام تر سوالات کے جوابات بالکل صحیح طریقے سے دینے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی ذاتی تعلیمی پروفائل کے حوالے سے جو بھی کچھ درخواست فارم میں پوچھا گیا ہے اس کا بالکل صحیح جواب لکھیں تاکہ مستقبل میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

سکالر شپس کی درخواست کی آخری تاریخ کا خیال رکھیں

جب بھی سکالر شپ کے لیے درخواست دینی ہے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ درخواست دینے کی آخری تاریخ سے کم سے کم دو ہفتے پہلے آپ اپنی درخواست اپنے تعلیمی ادارے کو بھجوائیں۔ کبھی بھی آخری تاریخ کے قریب آنے کا انتظار مت کریں۔ بعض ادارے پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر بھی سکالر شپ کا اعلان کرتے ہیں لہذا کبھی بھی آخری تاریخ کے آنے کا انتظار نہ کریں اور وقت سے پہلے درخواست جمع کروا دیں تاکہ آپ کو سکالر شپ ملنے کے امکانات روشن ہو جائیں۔ اور اگر آپ ایک سے زائد سکالر شپ کے لیے بھی درخواست دے رہے ہیں تب بھی جلد سے جلد اپنی درخواست جمع کروائیں تاکہ بعد میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ اپنی تعلیمی قابلیت کے مطابق مختلف تعلیمی ادروں میں سکالر شپس کے لیے اپلائی کر دیں تاکہ آپ کو کامیابی مل سکے۔

سکالر شپ کی درخواست میں کوئی بھی غلطی نہ کریں۔

جب آپ ایک بار درخواست فارم کو فل کر لیں تو اس کو دو یا تین بار اچھی طرح سے پڑھ لیں اور پہلے درخواست فارم کو پنسل سے پر کریں تاکہ اگر کوئی غلطی ہو گئی ہے تو اس کو دور کیا جا سکے۔ کیونکہ اگر آپ کی درخواست میں کوئی غلطی رہ جاتی ہے تو آپ کا ادارہ آپ کو تعلیمی فنڈز نہیں دے گا۔ درخواست فارم کو مکمل کرتے وقت سپیلنگ کی غلطیاں، آدھی ادھوری معلومات دینے سے گریز کریں کیونکہ یہ باتیں آپ کی درخواست پر غلط تاثر دے سکتی ہیں اور آپ کو سکال شپ ملنے کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔ لہذا درخواست فارم کو پوری توجہ سے مکمل کریں اور کسی بھی قسم کی کوئی غلطی نہ کریں تاکہ آپ کو سکالر شپ ملنے کے امکانات سو فیصدی تک ہو جائیں۔



Tags

Education , Scholarship


Comments




Write for us - www.moawin.pk

© Moawin, All rights reserved
Design & Developed by: Mark1technologies