Moawin.pk is an educational web portal which provides a comprehensive platform to Pakistani students, parents, teachers and career seekers.

 

سردیوں کے موسم میں صحت بخش غذا

سردیوں کے موسم میں صحت بخش غذا

سردیوں کے موسم میں ہمارا نظام انہضام بہت زبردست طریقے سے کام کرتا ہے۔ بنیادی طور پر ہمارا جسم سردیوں کے موسم میں کھلتا ہے اور ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں وہ فوری طور پر ہمارے جسم کا حصہ بن جاتا ہے۔ اس موسم میں ورزش کرنے سے بھی جسم پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ سردیوں کے موسم میں خشک میوں کا استعمال بھی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں زیادہ محنت کرنے کے بعد ہمارے جسم کو پروٹینز اور کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ضرورت زيادہ تر خشک میوں کے استعمال سے بھی پوری ہو جاتی ہے۔

سردی کے موسم میں پیدا ہونے والے پھل ہماری جسمانی ضروریات کو مناسب طریقے سے پورا کرتے ہیں۔ ویسے بھی موسمی پھل کھانا سب سے بہترین رہتا ہے۔ سردی کے موسم میں مسمی، کینو اور مالٹے جیسے پھل قدرت کا ایک بہترین تحفہ ہیں۔ اس وجہ سے اس موسم کی سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے نہ صرف ہمارے جسم کو مناسب توانائی کا حصول ممکن ہوتا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ جسم میں گلوکوز کی جتنی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے وہ بھی پوری ہوتی رہتی ہے۔ سردیوں کا موسم ایک ایسا موسم ہے جس میں کسی ایسے شخص کا نظام ہضم جو کہ ٹھیک نہ رہتا ہو وہ بھی ٹھیک ہو جاتا ہے اور اس کو کھایا پیا ہضم ہوتا ہے۔ نمکیات اور حیاتین کے حصول کے لیے دالیں، سبزیاں، گوشت اور انڈے وغیرہ کا استعمال جسم کو ضرورت کے مطابق طاقت اور اور بھرپور غذایت دیتا ہے۔

ان معمول کی غذاؤں کے ساتھ سردی کے موسم میں خشک میوں کو مناسب حد تک اپنی غذا کا حصہ بنانا چاہیے۔ خشک میوں میں مناسب مقدار تک قدرتی طور پر تیل موجود ہوتا ہے جو کہ ہمارے جسم کو اندرونی طور پر حرارت پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس سے جسم اندرونی طور پر مضبوط ہوتا ہے اور ہمارا جسم سردی کا مقابلہ احسن طریقے سے کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ خشک میوے میں مونگ پھلی، اخروٹ اور چلغوزہ قبض کی شکایت کو بھی دور کر دیتے ہیں۔ پاکستان میں سب سے زیادہ سرد موسم میں مونگ پھلی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مونگ پھلی میں اللہ پاک نے قدرتی طور پر کئی بیماریوں کے خلاف شفاء رکھی ہے۔ مونگ پھلی خون کی شریانوں کے لیے بھی بہترین دوا ہے۔

انڈوں اور مچھلی کا استعمال سردیوں کے موسم میں زیادہ کرنا چاہیے کیونکہ ان دونوں غذاؤں میں پروٹین اور فائبر وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ مچھلی ویسے تو ہر موسم میں شوق سے کھائی جاتی ہے لیکن سردیوں میں اس کا استعمال جسم کو اندر سے مضبوط کرتا ہے اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ مچھلی کے تیل کے بھی بہت سارے فوائد ہیں یہ خون میں سرخ زرات میں اضافہ کا باعث ہے اس کے علاوہ لاغر جسم کو موٹا کرتا ہے  اور مچھلی کا استعمال بھوک میں اضافہ کرتا ہے۔

پستہ بھی ایک بہترین سردیوں کی غذا ہے جس میں بڑی مقدار میں روغن موجود ہوتا ہے۔ یہ جسم کو غذائیت بہم پہنچاتا ہے اس کے علاوہ پستہ کا استعمال سردی سے محفوظ رکھتا ہے اور جسم کو اندونی حرارت بہم پہنچاتا ہے۔ اسی طرح بادام انسانی حافظے کے لیے بہترین ہے۔ اگر دن میں 7 یا 13 کے قریب بادام گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے نا صرف بھرپور توانائی حاصل ہوتی ہے بلکہ دماغ بھی ترو تازہ ہو جاتا ہے۔



Tags

Food , Healthcare


Comments




Write for us - www.moawin.pk

© Moawin, All rights reserved
Design & Developed by: Mark1technologies