Moawin.pk is an educational web portal which provides a comprehensive platform to Pakistani students, parents, teachers and career seekers.

 

برطانوی تعلیم کی اہمیت

برطانوی تعلیم کی اہمیت

برطانیہ میں یونیورسٹیز کے حوالے سے حالیہ سروے کیا گیا جس میں معیار تعلیم، ریسرچ، اور دوسرے کئی حوالوں سے کئی یونیورسٹیز کے بارے میں عوامی رائے جانی گئی اور اس حوالے سے یونیورسٹی آف کینٹکی (University of Kentucky)  کا نام سر فہرست رہا ہے۔ یوں تو برطانیہ میں کئی اعلی معیار کی یونیورسٹیز موجود ہیں جو اپنی معیاری ڈگری پروگرامز اور ریسرچ کی سہولیات کی وجہ سے دنیا میں ایک نام رکھتی ہیں اور پوری دنیا سے بین الاقوامی طلباء امریکہ، کینیڈا، نیوزی لینڈ کے بعد برطانیہ کو اعلی تعلیم کے لیے ترجیح دیتے ہیں۔

برطانیہ کی تعلیمی درسگاہوں میں حالیہ سروے کے مطابق یونیورسٹی آف کینٹکی کو بہترین یونیورسٹی تسلیم کیا گیا ہے۔ اور اس یونیورسٹی کی اہمیت قومی سطح پر مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اور ملک بھر کے طلباء اس یونیوسٹی کو اس کی اعلی معیاری تعلیم اور ریسرچ کی سہولیات کی بنا پر سپورٹ بھی کر رہے ہیں۔ اس بڑھتی اہمیت کی وجہ صرف یہ نہیں ہے کہ کینٹکی یونیورسٹی معیاری تعلیم بھی دے رہی ہے اور دوسری یونیورسٹیز کی نسبت اس یونیورسٹی کے ماہانہ اخراجات بھی دوسری یونیورسٹیز کے مقابلے میں کافی کم ہیں۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ سالوں میں یونیورسٹی کو حکومت کی جانب سے دی گئی فنڈنگ کافی بہتر ہو چکی ہے جس کی بنا پر یونیورسٹی مستحق اور ذہین طلباء کو نہ صرف سکالر شپس دیتی آئی ہے بلکہ دیگر تعلیمی سہولیات بھی دے رہی ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے دی جانی والی سہولیات طلباء کے لیے کئی طریقوں سے معنی رکھتی ہے۔

یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی سال سے طلباء کو نہ صرف بہترین اور اعلی معیاری تعلیم دے رہے ہیں بلکہ ان کے آگے آنے والے چیلنجز اور پیشہ وارانہ زندگی کے لیے بھی تیار کر رہے ہیں۔ تاکہ وہ بہترین تعلیم سے آراستہ ہو کر جب عملی زندگی میں قدم رکھیں تو وہ ہر طرح کی صلاحیتوں سے لیس ہوں۔ ان میں لیڈر شپ کی صلاحیت ہو۔ وہ عملی زندگی میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں اور وہ تمام تر مقاصد جو ان کے سامنے ہیں ان کو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

آج یونیورسٹی آف کنٹکی برطانیہ میں موجود دیگرآٹھ اور یونیورسٹیز کی طرح طلباء کو فل ٹائم انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ماسٹر ڈگری پروگرامز آفر کر رہی ہے۔ جن میں بزنس سٹڈیز سے لے کر میڈیکل ڈگری تک کے تمام تر پروگرام ایک ہی کیمپس میں کروائے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی کے کیمپس میں ایک بہترین اور منظم تعلیمی ماحول پیدا کیا گیا ہے تاکہ طلباء پوری دلچسپی اور لگن سے اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر نہایت اعلی تربیت یافتہ، تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ہیں جو ہر طالب علم کو اس کی متعلقہ فیلڈ میں ہر طرح کی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ کنٹکی یونیورسٹی میں کئی فیکلٹیز ہیں جن میں قابل اور تربیت یافتہ اساتذہ طلباء کی بھرپور طریقے سے تربیت کر رہے ہیں اور ان کو معیاری تعلیم دے رہے ہیں۔

طلباء کو یونیورسٹی میں اعلی تعلیم اور بہترین ریسرچ کے سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اعلی ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے اور ان کو نہ صرف تھیوری بلکہ عملی پریکٹیکل کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے۔ یہ وہ تمام تر سہولتیں ہیں جن کی وجہ سے آج پورے برطانیہ میں طلباء کی اکثریت کینٹکی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔

جیک جو حالیہ کنٹکی یونیورسٹی کا گریجویٹ ہے اور اس نے سائنس میں ڈگری حاصل کی ہے کا کہنا ہے اس نے سپیس ایکس میں ڈگری مکمل کی ہے اور اس نے ان راکٹس کے بارے میں تعلیم حاصل کی ہے جو کہ انسان کو سپیس میں لے کر جاتے ہیں۔ جیک کے علاوہ بھی کئی طلباء ہیں جنہوں نے حال ہی میں کینٹکی یونیورسٹی سے مختلف شعبوں میں اعلی تعلیمی ڈگری حاصل کی ہے اور یہ تمام تر طلباء اپنے مسقبل کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں اور اپنی متعلقہ فیلڈ میں مزید اگے بڑھنے کے لیے پر عزم ہیں۔



Tags

Education , Study in UK , University


Comments




Write for us - www.moawin.pk

© Moawin, All rights reserved
Design & Developed by: Mark1technologies