Moawin.pk is an educational web portal which provides a comprehensive platform to Pakistani students, parents, teachers and career seekers.

 

اکیڈمک رائٹنگ کے لیے بہترین حکمت عملی

اکیڈمک رائٹنگ کے لیے بہترین حکمت عملی

ان دونوں اکیڈمک رائٹنگ کا بہت ٹرینڈ ہے۔ جو لوگ شوق سے مطالعہ کرتے ہیں ان کی نالج بھی بہت رچ ہو جاتی ہے۔ اور زیادہ تر ایسے لوگوں میں لکھنے کا رحجان فروغ پاتا ہے۔ اور اس وجہ سے ان دنوں لکھنے کا رحجان لوگوں میں زیادہ آ چکا ہے اور وہ زیادہ تر مضامین، جرنلز، لٹریچر ریویوز، ٹرم پیپرز، ریسرچ پیپرز اور ڈیزرٹیشن پر لکھتے ہیں۔ اور لکھنا کسی بھی طالب علم کے لیے اس وقت ایک ضرورت بن چکی ہے اور یہ ایک الگ بات ہے  طالب علم کس عمر اور کلاس سے تعلق رکھتا ہے۔ بعض طلباء اکیڈمک تھیسس لکھنے والی کمپنیوں کو بھی ہائر کر لیتے ہیں اور ان سے اپنا تھیسس ورک کرواتے ہیں۔ اگر آپ بھی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بہترین اکیڈمک رائٹنگ کس طرح کی جا سکتی ہے تو یہ آرٹیکل آپ کے لیے ہی ہے۔

جتنا جلدی ممکن ہو شروع کریں

یہ بات بہت ضروری ہے کہ اکیڈمک رائٹنگ جتنا جلدی ہو سکے شروع کی جائے۔ بعض طلباء اکیڈمک رائٹنگ سے بچتے ہیں اور ٹائم پر اپنی اسائمنٹس تیار نہیں کر پاتے اور اس وجہ سے وہ حتمی تاریخ پر اسائٹمنٹس جمع کرانے میں ناکام رہتے ہیں یا پھر وہ آخری تاریخ کے قریب آنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں جو کہ ایک اچھی عادت نہیں ہے۔ اچھا یہ ہو گا کہ آپ اپنے آپ کو ان تمام تر چیزوں سے دور رکھیں کیونکہ ایک اکیڈمک پیپر لکھنا یا تھیسس تیار کرنا بہرحال ایک آسان کام نہیں ہے۔ کیونکہ اس میں آّپ کو ایک مقررہ وقت پر اسائٹمنٹ یا پیپر جمع کروانا ہوتا ہے۔ اور اسی طرح آپ کو اس بات کا خیال رکھنا ہوتا ہے کہ آپ کا سارا کام انفرادی اور غلطیوں سے پاک ہو۔ اور یہ تمام باتیں کچھ ٹائم لیتی ہیں۔ سو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ جلد سے جلد لکھنے کا کام شروع کریں تاکہ وقت پر اپنی اسائمنٹ کو جمع کروا سکیں۔

ٹاسک پر فوکس کریں

جب تک آپ کوئی بھی کام پوری توجہ سے نہیں کریں گے اس وقت تک کام ٹھیک سے نہیں ہو سکے گا۔ کیونکہ آج کل سمارٹ فونز مسلسل توجہ ہٹانے کا باعث بنتے ہیں۔ جب آپ لکھنے کے لیے بیٹھیں تو اس بات کویقینی بنا لیں کہ لیپ ٹاپ یا سمارٹ فون آپ کے  پاس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ دونوں ہی چیزیں آپ کی توجہ میں مداخلت کا باعث بنتی ہیں۔ آپ باربار میسج چیک کرتے ہیں یا سوشل میڈیا سائٹس پر جاتے ہیں۔ ایسی کسی بھی سائٹ کو لکھنے کے دوران استعمال نہ کریں جو آپ کی توجہ ادھر ادھر بھٹکا دیں۔ جب تک آپ مکمل توجہ کے ساتھ کام نہیں کریں گے ٹاسک پورا نہیں کر سکیں گے۔

الفاظ کے انتخاب میں محتاط رہیں

اس بات کا ہمیشہ خیال رکھیں کہ آپ نے موزوں اور بہترین الفاظ کا انتخاب لکھتے وقت کرنا ہے۔ آپ کی لکھائی منفرد ہونی چاہیے اور کچھ بھی کہیں سے بھی کاپی شدہ نہیں ہونا چاہیے۔ بعض لوگ سادہ سا پیپر یا اسائمنٹ لکھ دیتے ہیں اور ناکام ہو جاتے ہیں یا پھر وہ کاپی پیسٹ کرتے ہیں نقل شدہ مواد لکھتے ہیں اور اچھا تھیسس لکھنے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ کی لکھنے کی سکلز میں کوئی جھول نہیں ہے۔ اگر آپ کو لکھنے میں مشکل ہو رہی ہے تو اساتذہ سے اور پروفیسرز سے مدد لیں۔ ڈکشنری کا استعمال کریں اور ابریویشن کو سمجھیں اور ٹیکنیکل زبان کا استعمال کریں اگر آپ کے ٹیچر نے آپ کو ایسا کرنے کی اجازت دی ہو۔

چھوٹے پیرا گراف لکھیں

اکیڈمک پیپر لکھتے وقت چھوٹے پیرا گراف لکھیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پیرا گرافز بہترین فارمیٹ میں لکھے ہوں اور ہر قسم کی غلطیوں سے پاک ہوں۔ اس بات کی حکمت عملی طے کریں کہ آپ کے پیراگراف میں کتنی لائنیں ہوں۔ اسی طرح آپ اپنے مکمل مضمون کو مختلف پیراگرافس میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ اس سے ایک تو رائٹنگ میں ایک اچھا تاثر ملے گا جب آپ پراپر سٹکچر اپلائی کریں گے اور اس کے علاوہ تمام پیپرز کو لوجیکل طریقے سے منظم کر دیں گے اس سے آپ کے ٹیچر پر بہت اچھا تاثر قائم ہو جائے گا۔



Tags

Skill , Writing


Comments




Write for us - www.moawin.pk

© Moawin, All rights reserved
Design & Developed by: Mark1technologies