Moawin.pk is an educational web portal which provides a comprehensive platform to Pakistani students, parents, teachers and career seekers.

 

امتحانات کے لیے سٹڈی ٹپس

امتحانات کے لیے سٹڈی ٹپس

زندگی بھی امتحانات کا دوسرا نام ہے کیونکہ کبھی انسان مشکلات کا شکار ہوتا ہے اور کبھی اس پر بہت اچھا وقت چل رہا ہوتا ہے۔ ہم یہاں بات کریں گے تعلیمی امتحانات کی جو کہ ایک خاص مدت تک ہر کسی نے دے کر زندگی میں آگے بڑھنا ہوتا ہے اور ترقی کی منزلیں طے کرنا ہوتی ہیں۔ کیا آپ امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔ طلباء کے لیے امتحانات کسی پریشانی سے کم نہیں ہوتے بالخصوص ایسے طلباء کے لیے جو عین امتحانات قریب آنے پر ہی تیاری شروع کرتے ہیں۔ حالانکہ امتحانات کوئی ایسی پریشان کن چیز بھی نہیں ہیں کہ انسان پریشان ہوجائے لیکن ہر کوئی امتحانات کے دباؤ کی وجہ سے کم یا زیادہ پریشانی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ زیادہ تر طلباء امتحانات سے فرار کی راہ اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن ان کے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ ان کے مستقبل کا سوال ہوتا ہے۔ لہذا اگر آپ امتحانات کی وجہ سے پریشان ہیں تو یہ مفید ٹپس آپ کے لیے ہیں۔

مناسب وقت پڑھائی کو دیں

اس حوالے سے سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ پڑھائی کو مناسب وقت دیں۔ عین امتحانات قریب آنے پر اگر کتابیں کھول کر بیٹھیں گے تو کبھی بھی سکون سے تیاری نہیں کر سکیں گے۔ اور اس طرح آپ کی پریشانی میں بھی اضافہ ہی ہو گا۔ بعض طلباء کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ امتحانات کے نزدیک آنے پر تھوڑی سا پڑھ کر تیاری کر لیں گے اور امتحانات دے دیں گے لیکن اس وجہ سے نہ تو وہ امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھا پاتے ہیں بلکہ ناکام ہو جاتے ہیں۔ اور یہ بات اس لیے بھی صحیح نہیں ہے کہ آپ کو نہیں معلوم کہ امتحان میں کون سے سوالات آ رہے ہیں۔ سب سے بہترین بات یہ ہے کہ آپ ایک ٹائم ٹیبل تشکیل دے لیں اور اس کے مطابق اپنی پڑھائی کریں تاکہ امتحانات کے نزدیک آنے پر آپ کی بہترین تیار مکمل ہو چکی ہو۔

اپنی پڑھائی کی جگہ کا انتخاب کریں

اگلا مفید مشورہ یہ ہے کہ آپ اپنی پڑھائی کی جگہ کا تعین کر لیں۔ ایسی جگہ کا انتخاب کریں جو کہ آرام دہ ہو۔ اور وہاں آپ کو کوئی بھی دسٹرب نہ کرے۔ کمرے کا ماحول آرام دہ ہو۔ کمرے میں ایک آرام دہ کرسی رکھ لیں اور ایک چھوٹا میز بھی رکھ لیں تاکہ آپ وہاں بیٹھ کر سکون سے پڑھائی کر سکیں۔ یہ بھی کوشش کریں کہ کمرہ ایسی جگہ ہو جہاں کوئی شور نہ ہو تاکہ آپ کی پڑھائی کے دوران کسی طرح کی مداخلت نہ ہو۔ گھر میں چھوٹے بچوں کو منع کر دیں کہ کوئی بھی دوران پڑھائی تنگ نہ کرے۔ کیونکہ آپ کے امتحانات قریب ہیں اور آپ پوری یکسوئی سے پڑھائی کرنا چاہتے ہیں۔

پرانے امتحانی پرچہ جات کے ساتھ تیاری کریں

سب سے بہترین اور مفید مشورہ یہ ہے کہ آپ پرانے پرچہ جات کے ساتھ پڑھائی کا آغاز کریں۔ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ دوران امتحانات پرانے گزرے ہوئے امتحانات میں آئے ہوئے سوالات دوبارہ پوچھے جاتے ہیں۔ لہذا جب آپ پرانے امتحانی پرچہ جات کو بھی ساتھ رکھ کر اپنی پڑھائی کریں گے اور مشقیں کریں گے تو اس سے آپ کو بہت ہی فائدہ ہو گا۔ اپنی پڑھائی کے دوران کلاس میں اگر آپ کو کوئی مشکل پیش آ رہا ہو تو اپنے ٹیچر اور ٹیوٹر سے مدد لیں۔ پرانے امتحانی پرچاجات کے ساتھ اپنی تیاری جاری رکھیں جو کہ آپ کو یقینا بہت فائدہ دے گی۔ اسی طرح اپنے آپ کو صرف پرانے امتحانی پیپرز تک محدود نہ رکھیں بلکہ نصابی کتابوں کو بھی پڑھائی کا حصہ بنائیں رکھیں اور ایسے سوالات جو آپ کو نہیں آتے ان کی بار بار مشق کریں اور نہ سمجھ آنے پر اپنی ٹیچر کی مدد لیں۔ روزانہ تمام مضامین کو تھوڑا تھوڑا وقت دینے سے آپ امتحانات کی بھرپور تیاری کر سکیں گے۔



Tags

Examination


Comments




Write for us - www.moawin.pk

© Moawin, All rights reserved
Design & Developed by: Mark1technologies