Moawin.pk is an educational web portal which provides a comprehensive platform to Pakistani students, parents, teachers and career seekers.

 

امتحانات کی تیاری کے لیے ٹپس

امتحانات کی تیاری کے لیے ٹپس

زندگی تو ویسے بھی ایک امتحان ہے۔ اور ایک طالب علم کی زندگی کے بیس سال تو صرف امتحانات دیتے ہوئے ہی گزر جاتے ہیں۔ اور چھوٹے بچوں کے جب امتحانات ہو رہے ہوتے ہیں تو اصل میں والدین کے امتحانات ہو رہے ہوتے ہیں۔ کیونکہ چھوٹے بچوں کو ساتھ بٹھا کر پڑھانا پڑتا ہے۔ اور آج کل تو ویسے بھی سارا زور امتحانات پر ہی ہے۔ کیا آپ کے بھی امتحانات ہو رہے ہیں۔ طالب علموں کے لیے امتحانات کی تیاری کرنا ایک بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ کئی مضامین کی تیاری اور امتحانات کا دباؤ۔ اور وہ ہر وقت اس کوشش میں ہوتے ہیں کہ اس مشکل سے باہر نکلیں۔ لیکن یہ بات ممکن نہیں ہے کیونکہ بہرحال یہ ان کے بہتر مستقبل کا سوال ہوتا ہے۔ لہذا امتحانات کی تیاری کے لیے ان ٹپس کو پڑھیں جن سے آپ کو یقینا بہت فائدہ ہو گا۔

پڑھائی کے لیے مناسب وقت دیں

امتحانات کی تیاری کے لیے سب سے پہلی اور بنیادی بات یہ ہے کہ پڑھائی کو مناسب وقت دیں اور پڑھنے کے لیے ٹائم ٹیبل بنا لیں۔ ٹائم ٹیبل بنانے سے پڑھائی میں بہت سہولت ہو جاتی ہے جو طلباء آخری وقت میں کتابیں کھول کر تیاری کرتے ہیں ان کے لیے پھر بہت مشکل ہو جاتی ہے لہذا مضامین کو مناسب وقت دیں اس طرح آپ کے لیے سہولت ہو جائے گی اور آخری ٹائم پر جب کہ امتحانات نزدیک ہوں کوئی مسئلہ بھی نہیں گا اور آپ کی تیاری بھی مکمل ہو گی۔ جو طلباء آخری اوقات میں امتحانات کی تیاری کرتے ہیں ان سے بہت سی اہم باتیں چھوٹ جاتی ہیں۔ لہذا روزانہ کی بنیاد پر تمام مضامین کو ٹائم دیں تاکہ بروقت تیاری ہو سکے۔ اس طرح وقت بھی بچے گا اور امتحانات کے وقت کوئی پریشانی بھی نہیں ہو گی۔

پڑھائی کے لیے جگہ منتخب کریں

دوسری اہم ٹپ یہ ہے کہ اپنے پڑھنے کی جگہ مقرر کر لیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر میں کوئی ایسا کمرہ یا جگہ ہو جو پر سکون ہو اور کوئی ڈسٹربنس بھی نہ ہو کوئی شور نہ ہو کوئی تنگ نہ کرے اور آپ مکمل یکسوئی کے ساتھ پڑھائی کر سکیں۔ جس جگہ بیٹھ کر پڑھیں وہاں ایک کرسی اور میز بھی رکھ لیں اور اپنی کتابیں، کمپیوٹر اور تمام ضروری چیزیں وہاں طریقے سے رکھیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پڑھائی کے ٹائم کوئی آپ کو ڈسٹرب نہ کریں تاکہ آپ مکمل یکسوئی کے ساتھ پڑھ سکیں اور فوکس کر سکیں۔ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ کا ماحول آرام دہ ہے آپ کی کرسی آرام دہ ہے۔ خاموشی سے پڑھائی کریں اور گھر میں تمام افراد بالخصوص چھوٹے بھائی بہن سے کہہ دیں کہ پڑھائی کے دوران تنگ نہ کریں۔

پرانے امتحانات کی مشق کریں

تیسری سب سے اہم ٹپ یہ ہے پڑھائی کے دوران پرانے امتحانات کی مشق کریں۔ کیونکہ کلاس روم میں جب ٹیچر پڑھاتے ہیں تو وہ کلاس روم اسیسمنٹس کے لیے پرانی امتحانی مشقوں سے سوالات حل کرواتے ہیں۔ اور اس سے وقت کی بھی بہت بچت ہوتی ہے۔ سب سے اہم بات اور طریقہ بھی یہی ہے کہ جب آپ پرانے ٹیسٹوں سے تیاری کرتے ہیں تو جو سوالات پرانے ٹیسٹوں میں ہوتے ہیں وہی دوبارہ آنے والے امتحانات میں دہرادیے جاتے ہیں اس طرح تیاری میں اور بھی آسانی ہو جاتی ہے۔ لہذا ان ٹسٹ پیپرز میں دیے گئے سوالات کو حل کریں اور جوابات لکھیں۔ اس طرح آپ کو امتحان میں آنے والے سوالات کا بھی اندازہ ہو جائے گا کہ وہ کسی طرح کے آئیں گے اور آپ ذیادہ اچھے طریقے سے امتحانات کی تیاری کر سکیں گے۔ لیکن اپنے آپ کو صرف ان سوالات تک ہی محدود نہ رکھیں بلکہ مذید بھی سوالات حل کریں تاکہ آپ امتحانات اچھے طرح سے دے سکیں۔



Tags

Examination , Study


Comments




Write for us - www.moawin.pk

© Moawin, All rights reserved
Design & Developed by: Mark1technologies