Moawin.pk is an educational web portal which provides a comprehensive platform to Pakistani students, parents, teachers and career seekers.

 

آپ اپنی انگلش کس طرح بہتر کر سکتے ہیں

آپ اپنی انگلش کس طرح بہتر کر سکتے ہیں

انگلش زبان سیکھنا ایسے افراد کے لیے جن کی پہلی زبان انگریزی نہیں ہوتی کافی مشکل ہوتا ہے۔ انگلش اب جب کہ ایک بین الاقوامی زبان کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے اور ایک ایسا فرد جو ملک سے باہر جانا چاہتا ہو یا وہ پروفیشنل زندگی میں ہو اس کے لیے انگلش زبان میں مہارت حاصل کرنا بہت ضروری ہو جاتا ہے۔ عام طور پر انگلش صرف کلاس روم میں سیکھ لینا کافی نہیں ہوتا اس کے لیے آپ کو اس کی گرائمر پر مکمل دسترس حاصل ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ بہترین مشورہ دے رہے ہیں کہ کس طرح آپ اپنی انگلش کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

انگلش فلمیں اور پروگرام دیکھیں

انگلش کو بہتر کرنے کے لیے سب سے ضروری بات یہ ہے کہ آپ انگلش فلمیں بالخصوص امریکن اور برٹش فلمیں دیکھیں اور انگلش ڈاکیومنٹری دیکھیں اور بی بی سی ورلڈ نیوز دیھکیں اور سنیں۔ یہ سب باتیں اس لیے بھی ضروری ہیں کہ اس طرح آپ کی سننے کی صلاحیت بہتر ہو گی۔ مختلف لوگوں کو جب آپ سنیں گے کیوں کہ فرد کا بولنے کا اپنا ایک انداز ہوتا ہے تو اس طرح آپ کی سننے اور سمجھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی جائے گی۔ اگر کسی پروگرام میں انگلش سب ٹائٹل آ رہا ہے تو اس کو بھی پڑھیں اس طرح آپ کو بولنے والے کی بات اور بہتر سمجھ میں آئے گی۔ اس طرح آہستہ آہستہ آپ کو مختلف انگلش بولنے کے انداز کی سمجھ میں آئے گی اور آپ کو بولنے والے کی بات سمجھ میں آئے گی۔ اس کے علاوہ انگلش میوزک سنیں اور انگلش ٹاک شوز اور آڈیو ریکارڈنگز کو سنیں۔

انگلش بولنے والوں کے ساتھ بیٹھیں

ایسے لوگوں میں بیٹھیں جو زیادہ تر بات انگلش زبان میں کرتے ہوں۔ کسی ایسے فرد کے ساتھ نہ بیٹھیں جو کہ کوئی ایسی زبان بول رہا ہو جس سے آپ نا بلد ہیں۔ انگلش سپیکرز کے ساتھ بیٹھیں یا ایسے ماحول میں بیٹھیں جہاں اکثریت انگلش بول اور سن رہی ہو اس طرح آپ کو مختلف قسم کے ایکسنٹ سے آشنائی ہو گی اور آپ مختلف کامن جملے اور لفظ بھی آسانی سے سمجھ سکیں گے اور لوگوں کی باتوں کو سمجھ سکیں گے۔

انگلش کتابیں اور اخبارات پڑھیں

انگلش کو بہتر بنانے کا سب سے بہترین طریقہ انگلش کی کتابوں اور رسائل و اخبارات کا مطالعہ ہے۔ اگر آپ کی بنیادی انگلش بہت اچھی نہیں ہے تو سب سے پہلے کسی اچھی انگش گرائمر کی کتاب کی مدد سے اپنی گرائمر کو بہتر کریں اور اس کے بعد بیادی انگلش کی کتابیں پڑھیں۔ بنیادی انگش کے لفظوں اور جملوں کے ساتھ آپنے آپ کو آشنا کریں اور اس طرح آہستہ آہستہ آپ زیادہ بہتر طریقے سے انگلش کتابوں کو پڑھ اور سمجھ سکیں گے اور ساتھ ہی ساتھ اخبارات کا مطالعہ کریں اور اس میں چھپنے والے فیچرز کو لازمی پڑیں اور مشکل لفظوں کا مطلب سمجھیں اور کسی ڈکشنری کی مدد لیں اور ان کو یاد کر لیں۔

نئے لفظوں کے لیے نوٹس بنائیں

روزانہ کی بنیاد پر مطالعہ کریں۔ انگلش رسائل، اخبارات اور کتابیں پڑھیں۔ مشکل لفظوں کے نوٹس بنائیں اور ان کو ایک الگ کاپی پر لکھتے جائیں۔ اور پھر وہ تمام نئے لفظ اور وکیبلری جو پڑھتے وقت آپ کو سمجھ نہیں آئے ان کو سمجھنے کے لیے ڈکشنری کی مدد لیں۔ روزانہ کی بنیاد پر یہ مشق کریں اور کچھ ہی عرصے میں آپ کے پاس نئے لفظوں کا ایک بہترین زخیرہ جمع ہو جائے گا۔ اور اس طرح جب آپ کوئی بھی کتاب یا کوئی فیچر اخبار میں پڑھیں گے تو آپ لکھنے والے کی باتوں کو بہت اچھی طرح سے سمجھ سکیں گے اور اس طرح آپ کو انگلش پڑھنے میں مزا آنے لگے گا۔



Excerpt

how you can learn and improve your English in different ways. an article is right for you if you want to boost your English language skills.

Tags

Education , Skill


Comments




Write for us - www.moawin.pk

© Moawin, All rights reserved
Design & Developed by: Mark1technologies