Moawin.pk is an educational web portal which provides a comprehensive platform to Pakistani students, parents, teachers and career seekers.

 

آغا خان یونیورسٹی ہر سال تعلیمی شعبے میں 103 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے

آغا خان یونیورسٹی ہر سال تعلیمی شعبے میں 103 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے

اگر میڈیکل کی تعلیم کے حوالے سے بات کی جائے تو پاکستان میں کئی بہترین یونیورسٹیز اس وقت میڈیکل کے شعبے میں نوجوانوں کو تعلیم دے رہی ہیں۔ ان ہی یونیورسٹیز میں ایک نام آغا خان یونیورسٹی کا بھی ہے۔ حال ہی میں آغا خان یونیورسٹی نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ وہ ہر سال پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں 103 ارب روپے کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔ اس حوالے سے یونیورسٹیز کے معاشی وسائل کے حوالے سے ایک روپورٹ کا اجراء ہوا ہے یہ سروے امریکہ کے ایک ادارے کی ٹیم سینٹینل گروپ انٹرنیشنل کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ آغا خان یونیورسٹی نے سرمایہ کاری اور تعلیم کے فروغ کے حوالے سے پچھلے کئی سالوں میں جو کا کیا ہے اس کے بہترین نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔ اور معیشت کو 7 ارب روپے سے زیادہ کا فائدہ بھی ہوا ہے۔ یہ رپورٹ جو امریکی ادارے کی جانب سے وضع ہوئی تھی انتہائی مصدقہ ہے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پچھلے کئی عشروں میں آغا خان یونیورسٹی نے معیار تعلیم کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ بالخصوص میڈیکل کی تعلیم کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے معیار کو بہتر بنایا گیا ہے اور ریسرچ کا معیار بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ یونیورسٹی پبلک یونیورسٹی ہے۔ اور یہ یونیورسٹی  پاکستان کی چند بڑی یونیورسٹیز میں سے ایک ہے۔ اور پاکستان میں موجود دوسری یونیوسٹیز کے لیے رول ماڈل بھی ہے۔ اور اس وجہ سے آغا خان یونیورسٹی میڈیکل کی تعلیم کے لیے پاکستان میں ایک مستند اور معیار یونیورسٹی ہے۔

آغا خان یونیورسٹی کی میڈيکل کی تعلیم کے حوالے سے جو خدمات سامنے آئیں ہیں ان کا بھی اس رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے۔ اور بات یہ عیاں ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ حکومت اس وقت صحت کی سہولتوں کے لیے جتنا خرچ کر رہی ہے وہ کل بجٹ کا صرف 15 فیصدی ہی ہے۔ اور ساڑھے سات فیصد پرائیویٹ سیکٹر سے خرچ کیا جا رہا ہے اوریہ بات بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کی انتظامیہ کے حوالے سے یہ بھی بات سامنے آئی ہے اور یہ بات مصدقہ بھی ہو چکی ہے کہ آغا خان یونیورسٹی پچھلے کئی سالوں سے معیاری تعلیم کے لیے کوشاں ہیں اور نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ معیاری ریسرچ کو بھی فروغ دیتا آیا ہے۔

رپورٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آغا خان یونیورسٹی نے تعلیم کے شعبے میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ہے اور آغا خان یونیورسٹی سے جو طلباء گریجویٹس نکل رہے ہیں ان کو ملک میں اچھا روزگار بھی مل رہا ہے۔ آغا خان یونیورسٹی نے ہمیشہ بہترین انفراسٹکچر کے ذریعے تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا ہے۔ معیاری کمپیوٹر لیبز، سائنس لیبارٹریز اور ریسرچ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا حصول آغا خان یونیورسٹی کی ہمیشہ ترجیحات میں شامل رہا ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا یہ کہنا ہے کہ آئندہ بھی یونیورسٹی اپنے اسی معیار کو برقرار رکھے گی اور معیاری تعلیم کے حصول کے لیے پر عزم ہے۔



Tags

Education , Research , University


Comments




Write for us - www.moawin.pk

© Moawin, All rights reserved
Design & Developed by: Mark1technologies