Moawin.pk is an educational web portal which provides a comprehensive platform to Pakistani students, parents, teachers and career seekers.

 

آسٹریلین تعلیم: اے ای او کی جانب سے آسٹریلیا کی تعلیمی نمائش

آسٹریلین تعلیم: اے ای او کی جانب سے آسٹریلیا کی تعلیمی نمائش

اعلی تعلیم کے حوالے سے آسٹریلیا ساری دنیا میں ایک نام اور مقام رکھتا ہے۔ آسٹریلین حکومت کی جانب سے ہر سال آسٹریلیا کی مختلف یونیورسٹیاں سکالر شپس کا اعلان کرتی ہیں اور مختلف تعلیمی شعبوں میں یہ سکالر شپس دیے جاتے ہیں۔ ہر سال سینکڑوں پاکستان طلباء اور طالبات آسٹریلیا میں اعلی تعلیم کے حصول اور مستقل رہائیش کے لیے جاتے ہیں۔ پاکستان میں بیرون ملک اعلی تعلیم کے حصول کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے اے ای او کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ یہ ادارہ ہر سال نہ صرف پورے ملک میں تعلیمی نمائش کا اہتمام کرتا ہے بلکہ انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سروس کے امتحانات بھی منعقد کرتا ہے۔ اسی حوالے سے حال ہی میں آسٹریلین ایسوسی ایشن آرگنائیزیشن (اے ای او) کی  جانب سے ایک اور تعلیمی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں آسٹریلیا کی اعلی ترین یونیورسٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی اور طلباء کو آسٹریلیا کے تعلیمی نظام، ریسرچ، مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے آگاہ کیا۔

یہ تعلیمی نمائیش اس تعلیمی نمائش کی دوسری کڑی تھی جو کہ اس سے پہلے 22 جنوری کو حال ہی میں لاہور میں اے ای او کی جانب سے منعقد کی گئی تھی جس میں لاہور کے علاوہ دیگر کئی شہروں سے بڑی تعداد میں طلباء اور ان کے والدین نے شرکت کی تھی۔ طلباء اور ان کے والدین نے اے ای او کی تعلیمی سرگرمیوں کو کافی سراہا کیونکہ ان تعلیمی نمائیشوں کے ذریعے اے ای او تعلیم کے فروغ میں بے مثال کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اے ای او نے حسب سابق اس تعلیمی نمائیش میں بھی آسٹریلیا کی اعلی یونیورسٹیز کے نمائندے موجود تھے۔ اس نمائش میں بھی حسب سابق طلبہ کی رہنمائی کے لیے تمام تر سہولیات دستیاب کی گئی تھیں جس میں سٹوڈنٹ کونسلنگ، ایڈوائزری سروس، آن دی سپاٹ ایڈمیشنز اور اس کے علاوہ طلباء اپنے کیریئر اور تعلیم کے حوالے سے آسٹریلیا سے آئے ہوئے یونیورسٹیز کے نمائندوں سے از خود بات کر کے اپنے مستقبل کے حوالے سے سیر حاصل بحث بھی کر سکتے تھے۔

طلباء نے اے ای او کی تعلیمی کے حوالے سے کی جانے والی تمام تر کاوشوں اور خدمات کوبہت سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اے ای او نے ہمیشہ سے ہی اپنی ان روایات کو برقرار رکھا ہے اور طلباء کو بہتر تعلیمی پلیٹ فارم دینے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔ اور طلباء کو اعلی تعلیم کے حصول کے حوالے سے ہمیشہ قیمتی مشوروں سے نوازا ہے اور ان کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی یونیورسٹیز کے نمائندوں سے از خود ملاقات کریں اور ان سے مستقبل کے حوالے سے مزید رہنمائی حاصل کر سکیں۔ انہیں تعلیمی نمائشوں کے اگلے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اے ای او نے اگلی تعلیمی نمائشوں کا اہتمام ملتا اور فیصل آباد میں کیا ہے جو بالترتیب ہفتے اور اتوار کو منقعد کی جا رہی ہیں۔

اے ای او پاکستان کی جانب سے انگلش لینگویج کے امتحانات کا سلسلہ پاکستان میں سن 2002 سے جاری ہے۔ اور اے ای او نے ہمیشہ شفاف طریقے سے امتحانات کے انعقاد اور ان کے نتائج کو یقینی بنایا ہے۔ پچھلے کئی عشروں میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء اے ای او کے ذریعے آئیلٹس امتحانات دے چکے ہیں اور اپنی انگلش کی قابلیت کا اظہار کر چکے ہیں۔ اے ای او نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اسی طرح پاکستان میں تعلیم کی ترویج اور ترقی کے لیے ایک عزم کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔



Tags

Education , Study Abroad , University


Comments




Write for us - www.moawin.pk

© Moawin, All rights reserved
Design & Developed by: Mark1technologies